قومی کرکٹر کامران اکمل بھی بول پڑے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 26, 2016 | 19:32 شام

کراچی (مانیٹنگ ڈیسک):قومی کرکٹرکامران اکمل کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر نہیں ، قومی ٹیم میں بیٹنگ کروں گا اورکسی بھی نمبر پرکھیلنے کے لئے تیار ہوں. ٹی وی پر بیٹھ کر میر ی ذات پر تنقید کرنے والے عزت کرانا سیکھیں ۔قومی ٹیم سے مسلسل ڈراپ ہونے پر قومی کرکٹر کامران اکمل بھی بول پڑے ۔۔ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ دو سال میں پر فارمنس اچھی ہوئی ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ کا ریکارڈ دیکھ لیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرنے والے ذات پر نہیں پر فارمنس پربات کریں ۔کامران اکمل قائداعظم ٹرافی کے موجودہ سيزن ميں 6 ميچز ميں 700 سے زائد رنز بنا چکے ہيں