کرکٹ شائقین کے لیے خوشی کی خبر: کئی سال بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم میں دبنگ بلے باز کی واپسی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 22, 2016 | 13:31 شام
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں وکٹ کیپر کامران اکمل کی تین سال بعد قومی ٹیم میں واپسی یقینی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ کامران اکمل کو بورڈ نے ٹیم میں شامل کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے اور کامران اکمل آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیل سکیں گے، جبکہ کامران اکمل نے آسٹریلوی ویزہ کے حصول کے لیے آسٹریلین ایمبیسی میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی میں ایک ہزار پینتیس اسکور کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ہیں اور قومی ون ڈے کپ کے تین میچز 149 رنز بنائیں ہیں۔ واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز 13 جنوری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔