کامران اکمل افسودہ۔ وزیراعظم سے اپیل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 09, 2016 | 18:17 شام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی دکھانے کے باوجود قومی ٹیم میں شامل نہ ہونے پر مایوس کامران اکمل کہتے ہیں کہ چیئرمین پی سی بی نے نہ سنا تو وزیراعظم سے اپیل کریں گے۔ قومی وکٹ کیپر اور بلے باز کامران اکمل نے قائداعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھائی لیکن سلیکشن کمیٹی کا اعتماد پھر بھی حاصل نہ کر پائے۔وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہ بنائے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن وہ ٹیم میں واپسی کے

لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میری فیملی ہے۔ انصاف نہ ملا تو وزیراعظم سے اپیل کروں گا۔ وہ پرامید ہیں کہ انہیں بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ بنا لیا جائے گا۔