طویل عرصے بعد میچ میں واپسی کے باوجود کامران اکمل نہ بدل سکے۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 27, 2017 | 22:35 شام

برج ٹاؤن/ بارباڈوس(مانیٹرنگ ڈیسک): کامران اکمل کی طویل عرصے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں واپسی ہوئی لیکن ان کی کیچ ڈراپ کرنے کی عادت نہیں چھوٹی۔عرصہ دراز تک قومی ٹیم سے باہر رہنے کے باوجود کامران اکمل کے کیچ ڈراپ کرنے کی عادت نہیں چھوٹی۔ اب چونکہ وہ ٹیم میں بطوراسپیشلسٹ بیٹسمین کھیل رہے ہیں، اس لیے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میں بیک ورڈ پوائنٹ پر تعینات کیا گیا۔شاداب کی گیند پر جب پولارڈ نے گیندکو اسی جانب اچھالا تو یہ ایک سیدھا سادہ کیچ دکھائی دے رہا تھا، مگر 35 سالہ کامران سست رفتاری سے آگے بڑھے اور کیچ ڈراپ کردیا۔ جس کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہو گیا کہ کامران اکمل بالکل نہیں بدلے۔۔۔ وہ میچ میں واپسی پر اپنی پرانی عادت کو بھی ساتھ لے کر آئے ہیں۔