کراچی ایئر پورٹ پر حملہ! گرفتار ملزم کے تہلکہ خیز انکشافات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 12, 2017 | 13:21 شام

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ)کراچی ایئر پورٹ حملے کے سہولت کار ندیم برگر عرف ملا کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیش کے دوران ندیم برگر ساتھیوں کیساتھ مل کر زمینیں قبضہ کرکے فروخت کرکے کروڑوں کی آمدن کالعدم تنظیموں کو بھجواتا تھا۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ 2009 میں ہل پارک کے قریب دکان پرقبضہ کرکے 25لاکھ میں فروخت کی ، 2011میں
طارق روڈ پر کمرشل بلڈنگ کی پہلی اور دوسری منزل کی جعلی کاغذات بناکر دونوں عمارتیں غیرقانونی طور پر 2 کروڑ 80 لاکھ میں فروخت کی۔ عمارت کی فروخت سے ملنے والی رقم سے50 لاکھ کالعدم تنظیموں کیلئے دیے۔ ملزم ندیم عرف ملا کا مزید کہناتھا کہ طارق روڈ پر ہی 2عمارتوں پرقبضہ کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کرایہ وصول کرکے 2013 میں ڈیڑھ کروڑ ملک ممتاز نامی شخص کو کالعدم تنظیموں اور اسلحہ کیلئے دیے تھے۔