میئر کا ایک اور سوال؟کراچی کی سیاست پھر جنگ میں بدلنے لگی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 04, 2017 | 12:42 شام
کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ)میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن تو ہوگئے لیکن ہمیں مسائل کے حل کے لئے وسائل نہیں دیے گئے.ذرائع کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ عدالت کے ازخود نوٹس کے ذریعے ہمارا صوبہ اوروفاق چلےگا.
ہم نے زیادہ سے زیادہ مسائل سپریم کورٹ کےسامنے رکھے،انہوں نے کہا کہ یہ کتنی اذیت ناک صورتحال ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن تو ہوگئے لیکن ہمیں مسائل کے حل کے لئے وسائل نہیں دیے گئے.واٹربورڈ کو میئرکے ماتحت ہونا چاہیے، مئیر کراچی نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہرپروجیکٹ تاخیرکا شکارہے،جس سے لوگ تنگ آچکے ہیں،لوگوں کی مشکلات ہیںکہ ختم ہونے کا نام ہی نہیںلے رہیں کیونکہ ان کو ریلیف نہیںدیا جا رہا،ناقص سڑکیں بناکرعوام کا پیسہ ضائع کیاجارہاہے.انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے سوال کیا کہ کراچی کے حصے کا آدھا پانی اوراس سے حاصل رقم کہاں جارہی ہے؟ مئیر کراچی وسیم اختر نے اہلیان کراچی سے وعدہ کیا کہ شہریوں کے مسائل کوسیاست کی نذرنہیں ہونے دوں گا.