ہاتھ بندھے ہوئے ہیں کام کرنے نہیں دیا جارہا :وسیم اختر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 11:20 صبح

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) میئر وسیم اختر کہتے ہیں عوام نے ووٹ دے کر میئر تو بنا دیا لیکن ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، کام کرنے نہیں دیا جا رہا ، سیاست نہیں کام کرنا چاہتے ہیں۔ اختیارات دیں ، کام کرنے دیں، کراچی اجڑ چکا ، دوبارہ آباد کرنے دیں، میئر وسیم اختر نے ہاتھ بندھے ہونے کا پھر شکوہ کردیا۔ تقریب میں طلبا سے وعدہ لیا ، نقل نہیں کریں گے ، گلی ، محلے ، سکول کو صاف رکھیں گے۔ وسیم اختر کا کہنا ہے بلدیاتی حکومتوں کو کام کرنے دیا جائے تاکہ کراچی کی رونقیں بحال ہوسکیں۔