کراچی: آئل ٹرمینل پر لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 06:22 صبح

کراچی(ویب ڈیسک)کے پی ٹی کےآئل ٹرمینل پرگزشتہ روز لگنے والی  آگ اب تک بجھائی نہ جاسکی۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز کیماڑی آئل ٹرمینل میں ایک ہزار ٹن فیول سے بھرے ٹینک میں آگ لگ گئی تھی۔  پی ایس او کے آئل ڈپو میں آگ بجھانے میں 8 گاڑیاں مصروف رہیں لیکن آگ کی شدت کے باعث مزید گاڑیوں اور فائر فائٹرز طلب کرلیے گئے تھے ۔تاہم آج قریب چوبیس گھنٹے گزرجانے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ آتشزدگی کے واقعے میں ایک مزدور جھلس کر جاں بحق جب کہ

ایک تاحال لاپتہ ہے۔