ذات دی چھپکلی تے چھہتیراں نو جپھے : مئیر وسیم اختر نے اپنے قد سے بڑی بات کہہ دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 26, 2017 | 13:15 شام

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ہمیں کام کرنے نہیں دے رہی اور یہ سمجھتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرلیں گے لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہرقائد کے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں،شہر کے عوام کو پانی اور بجلی سے محروم رکھا جارہاہے جب کہ ہمارے پاس بھی اتنی خطیر رقم نہیں کہ ہم عوام کے مسائل کو مکمل ختم کردیں، جتنے پیسے ہوں گے اتنا ہی کام ہوگا پھر بھی ہم مسائل کے حل کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔مئیرکراچی نے کہا کہ سندھ حکومت ہمیں کام کرنے سے روک رہی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو کچرا اٹھانے والی گاڑیاں دینے کے بجائے انہیں گھومنے کے لئے کاریں دی جارہی ہیں یہ سیاسی رشوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سمجھتی ہے کہ وہ ہمیں کام سے روک کر آئندہ عام انتخابات میں جیت جائے گی لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ سیاست میں کوئی دشمن اور کوئی دوست نہیں ہوتا، جمعیت علمائے اسلام سے تو ہمارا بہت پرانا اتحاد ہے ہم مل کر انتخابات کی تیاری کریں گے اور آئندہ الیکشن میں پورے صوبے سے سبقت حاصل کرکے پی پی کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔