لٹیروں پر فرد جرم عائد ہو گئی، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 09:53 صبح

کراچی(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی کراچی کی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج معالجے میں سہولت کاری کے الزام میں ڈاکٹرعاصم،وسیم اختر،رؤف صدیقی،عثمان معظم،قادر پٹیل اور انیس قائم خانی پرفردجرم عائد کردی۔ہفتہ کو اے ٹی سی میں ہونے والی کیس کی سماعت میں ملزمان نے فردجرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کیا ۔عدالت نے ملزمان پر چارج شیٹ کرتے ہوئے گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کرلیا۔تمام ملزمان کے وکلا سمیت  ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت کے سامنے استدعا کی کہ ڈاکٹر عاصم کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشو

رہ دیا ہے اس لئے سماعت کو ملتوی کیا جائے۔تاہم عدالت نے کارروائی جاری رکھتے ہوئے تمام ملزمان پر فردجرم عائد کردی اور الزام پڑھ کرسنایا۔