وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی بھڑک اٹھے‘ میئر نے ایسی کیا شرط رکھ دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 17:22 شام

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) کراچی میں 12 ہزار ٹن کچرا روز جمع ہوتا ہے، سارا کچرا اٹھانے کیلئے وسائل نہیں ہیں، میئر وسیم اختر کا پھر اختیارات اور وسائل کی کمی کا شکوہ، انھوں نے کہا کہ وسائل ہی نہیں ہیں کام کیا کریں ؟ شکایتوں کے انبار لگا دیئے ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اختیارات کی باتوں پر برہم، کہتے ہیں آئین اور قانون کے مطابق میئر کو سب اختیارات دے چکے ہیں۔

کراچی کے حالات کب بدلیں گے، کہیں سیوریج کا پانی جمع ہے، تو کہیں بارش نے سڑکیں ندی نالے بنادیں، کچرے کے ڈھیر نے الگ پریشان کر رکھا ہے، می

ئر کراچی سے پوچھو تو ان کے پاس صرف ایک ہی جواب ہوتا ہے۔ میئر کراچی کی روز روز اختیارات کی بات پر وزیراعلیٰ بھی بھڑک اٹھے، دھیمے انداز میں کڑک جواب دیدیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم کام کرنے آئے ہیں، قانون اور آئین کے مطابق لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دے دیئے ہیں۔