پاکستانی عوام کیلئے خوشی کی خبر۔۔ ماہرین نے کیا بڑا انکشاف کر دیا ؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 28, 2017 | 10:28 صبح

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ)تھر کے صحرا میں پایا جانے والا کوئلہ ملک میں توانائی بحران کے حل کی بڑی امید بن گیا ہے۔دو سو ارب سے زائد کی لاگت سیکول ایریا کے بلاک 2 پر مائننگ اور پاور پلانٹس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔تھر کے21 ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300 اسکوائرکلو میٹر اراضی پہ زیر زمین کوئلے کے 175 ارب ٹن ذخائر ہیں جسے ماہرین
دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ قرار دیتے ہیں۔سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے کول ایریا کے بلاک 2پرتقریباً دو سو دس ارب روپوں کی لاگت سیکوئلے کی کھدائی اور ب

جلی تیار کرنے والے پاور پلانٹس کی تعمیر کا کام تیس فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے۔کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ صرف بلاک ٹو میں کوئلے کی مقداردو ارب ٹن ہے،ابتدائی طور پر 660 میگا واٹ کے دو پاور پلانٹ لگائے جا رہے ہیں جبکہ مزید 6کے معاہدے ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب مقامی افراد تحفظات کا بھی اظہار کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے اب حکومت اور عوام کی نظریں ان منصوبوں کی جانب لگی ہیں تاہم ان زیرتکمیل منصبوبوں پر مقامی افراد کو کچھ خدشات بھی ہیں جن کو دور کرنا بھی ضروری ہے۔