کراچی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔۔۔ماہرین نے خوفناک انتباہ جاری کر دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 06, 2017 | 11:55 صبح
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان کے معاشی حب اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی جسے روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے سے متعلق ماہرین نے خوفناک انتباہ جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ سو سالوں میں دنیا کے اہم ساحلی شہروں سڈنی، نیویارک، شنگھائی اور ممبئی سمیت کراچی سمندر غرق ہو کر صفحہ ہستی سے مٹ سکتا ہے .
ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے نہ صرف کرہ ارض چار ڈگری سینٹی گریڈ مزید گرم ہوجائے گا جس سے سمندر کا پانی پھیلے گا بلکہ گلیشیئرز اور دونوں قطبین میں موجود برف بھی پگھلے گی اور پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا اور سرپھرا سمندر ساٹھ کروڑ آبادی کے زیر استعمال رقبے کو متاثر کرسکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر کا علاقہ سطح سمندر سے ایک فٹ نیچے ہے، اگر سمندر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے تو کراچی کے پرانے علاقے کا بڑا حصہ سمندر میں ڈوب جائے گا۔ماہرین کی جانب سے جاری انتباہ کے باوجود ابھی تک کسی بھی حکومتی ادارے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔