این اے 258 کے ضمنی الیکشن:کراچی سے اچانک بڑی خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 22, 2016 | 06:57 صبح
کراچی(ویب ڈیسک)ڈی جی رینجرز سندھ کی درخواست پر کراچی کے حلقہ این اے 258 میں ہونےوالےضمنی انتخاب کی تاریخ 24 نومبر سے بڑھا کر 28 نومبر کردی گئی۔
الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این اے158کےالیکشن کی تاریخ ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر کی درخواست پرآگےبڑھائی گئی ہے۔ شہر میں آج سے شروع ہونے والے دفاعی نمائش کے باعث تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی اس لئے حلقہ میں انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل 24 نومبر کے بجائے 28 نومبر کو ہوگا۔واضح رہے 20 نومبر کو صوبائی الیکشن کمیشنر تنویر زکی نے اپنے بیان میں بتایا تھاکہ حلقہ این اے 258 میں ضمنی انتخاب رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائے گا جس کے لئے وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا گیاتھا۔ یاد رہے این اے 258 ن لیگ کے عبدالحکیم بلوچ کے مستعفی ہونے کیوجہ سے خالی ہوئی تھی۔