کراچی سے نیٹو کا چوری شدہ اسلحہ برآمد ہونے لگا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 05, 2016 | 08:15 صبح
۔کراچی (مانیٹرنگ)کراچی میں پولیس نے عزیز آباد کے علاقے میں کارروائی کے دوران پانی کے ٹینک سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی
عزیز آباد کے علاقے لال قلعہ گراونڈ کے قریب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران ایک مکان کے پانی کے ٹینک کے اندر چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں 200 سے زائد راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گنز، کلاشنکوف ، نائن ایم ایم پستول سمیت جدید اسلحہ شامل ہے ۔ پولیس اسلحہ پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے اسلحہ تخریب کاری کی کسی بڑی واردات کے لئے چھپایا گیا تھا ۔ کراچی پورٹ سے نیٹو کے اسلحہ کے انیس ہزار کنٹینر غاءب ہوگءے تھے ،اس وقت شپنگ کے وزیر متحدہ قومی موومنٹ کے بابر غوری تھے۔