پاکستان کی تاریخ میں ایک اور حیران کن چوری کی واردات : کراچی سے لاہور آنے والی مال بردار ٹرین میں انوکھا واقعہ پیش آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2017 | 07:45 صبح

ساہیوال (ویب ڈیسک) ساہیوال کول پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا ہے،اب کراچی سے ساہیوال تک کوئلے کی ٹرینیں روزانہ کی بنیاد پر چلنا شروع بھی ہو چکی ہیں۔ کراچی سے چلنے والی ایک ٹرین سینکڑوں ٹن کوئلہ لے کر ساہیوال روانہ ہوئی تو اطلاعات کے مطابق چینی حکام نے کراچی سے ساہیوال آنے والی ٹرین سے22ٹن کوئلے غائب ہونے کی نشاندہی کر دی جس محکمہ ریلوے نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لیے کوئلہ لے جانے والی دوسری اسپیشل ٹرین ، 18 بوگیاں اور ہر بوگی میں 22 ٹن کوئلہ ، ٹرین ساہیوال اسٹیشن پر پہنچی تو پوری ایک بوگی خالی تھی، 22 ٹن کوئلہ کدھر گیا کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ ریلوے نے بتایا کہ ٹرین کراچی سے چلنے کے بعد بہاولپور کے نزدیک کلاب ریلوے اسٹیشن پر کچھ دیر کے لیے ٹھہری تھی۔