بیس فراد کی ہلاکت کے ذمہ دار جہاز مالک کو گرفتار کر لیا گیا ، تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 03, 2016 | 09:19 صبح
کراچی(ویب ڈیسک)گڈانی بریکنگ شپ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد فرار ہونے والے جہاز کے مالک کو پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق گڈانی سانحہ کے بعد فرار ہونے والے ناکارہ جہاز کےمالک چودھری عبدالحفیظ کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔چودھری عبدالحفیظ ناکارہ بحری جہاز کا مالک تھا اور واقعہ کے بعد سے فرار ہوچکا تھا جس کی تلاش کے لیے پولیس نے سرتوڑ کوششیں جاری رکھی ہوئی تھیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ چودھری عبدالحفیظ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ 2روز قبل گڈانی یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز میں صفائی کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔حادثے میں 20افراد جاں بحق اور 40سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔