کراچی کی تاریخ میں مون سون کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ۔ تفصیل اس رپورٹ میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 28, 2020 | 17:13 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): محکمہ موسمیات کے مطابق  مون سون کی  حالیہ بارش نے سابقہ تین ریکارڈ توڑدیےہیں۔ کراچی میں آج تک ایک ہی دن(24گھنٹوں کے دوران) 223ملی میٹربارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں صرف 12گھنٹوں کےاندرمذکورہ شدت کی بارش ریکارڈ ہوئی۔ اگست کے مہینے میں اب تک اس سے قبل 616ملی میٹربارشیں ریکارڈ نہیں ہوئی اور آج تک کراچی  میں کسی بھی مون سون سیزن میں اتنی بارش ریکار

ڈ نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارشوں کا سبب بننے والے مون سون سلسلے کی شدت میں کچھ کمی ہوئی ہے،حالیہ موسمیاتی مشاہدے اورنقشوں کے مطابق ہواکے کم دباو کا رخ شمال مشرقی اوروسطی سندھ کی جانب ہوگیا،اسی تناظر میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کا امکان اب وقفے وقفے سے پیر کی صبح تک معتدل بارش میں تبدیل ہوگیا ہے۔