کرن جوہر کے جڑواں بچوں کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 10, 2017 | 20:06 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر کے جڑواں بچوں یش اور روحی کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر سروگیسی عمل کے ذریعے 2 جڑواں بچوں کے باپ بنے ہیں جس میں ایک لڑکا اور لڑکی شامل ہے جب کہ ہدایتکار کے سروگیسی عمل کے ذریعے بچوں کی پیدائش پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن اب کرن کے بچوں کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار کے جڑواں بچوں کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے جس کے بارے میں دعویٰ ک

یا گیا ہے کہ زیر گردش تصویر ہدایتکار کرن جوہر کے بچوں کی ہے جو کہ اسپتال سے ہی لیک کی گئی ہے تاہم  کرن جوہر کی جانب سے تصویر کے حقیقی ہونے کے حوالے سے تصدیق ہونا باقی ہے۔

دوسری جانب کرن جوہر نے  اپنے بیٹے کانام یش اور بیٹی کا روحی رکھا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سروگیسی عمل کے ذریعے باپ بننے کا اعلان کیا تھا۔اور ساتھ ہی بچوں کے نام بھی بتا دیے تھے۔