سنی لیون نےکرینہ کپورکوماں بننےپرمذاق میں مذاق ایسی بات کہہ دی کہ سب منہ دیکھتے رہ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 13:36 شام


ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) بھارتی فلم نگری میں تیزی سے جگہ بنانے والی سنی لیون نے کرینہ کپورکوماں بننے پر ازراہ مذاق کہا ہے کہ اب ان کی لمبی لمبی نیندیں ختم ہوگئیں کیونکہ راتوں کو جگانے والا تیموردنیا میں آگیا ہے۔بالی ووڈ کی سپراسٹارکرینہ کپوربھی بیٹے کی پیدائش بھی فلم نگری کے ممی کلب میں شامل ہوگئی ہیں لیکن ان کے بیٹے کا نام تیمورعلی خان پٹودی رکھنے پرسوشل میڈیا پرایک طوفان مچا ہوا ہے۔ دوسری جانب انہیں مبارک باد دینے والوں کی بھی کمی نہیں، ان مبارک باد دینے والوں میں سنی لیون بھی شامل ہیں۔


سنی لیون نے کہا ہے کہ سیف علی خان اورکرینہ کپوربالی ووڈ کا بہت خوبصورت جوڑا ہے اوروہ انہیں زندگی کا نیا باب شروع ہونے پر مبارک باد دیتی ہیں۔ بے باک اداکارہ نے کرینہ کوازراہ مزاق کہا کہ ایک عورت کے لیے ماں بننا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے لیکن اب بیبو کو لمبی لمبی نیند کی قربانی دینا پڑے گی کیونکہ ان کی زندگی میں راتوں کو جگانے والا تیمورآگیا ہے۔