کریلوں کے ساتھ نوکری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2022 | 18:05 شام

کرنل صاحب نے یونٹ کی وزٹ کے دوران صوبیدار میجر صاحب کو لے کر میس کا وزٹ کیا اور پوچھا “کہ آج میس میں کیا پکا ہے”.صوبیدار میجر صاحب بولے۔”سر آج کریلے پکے ہیں”کرنل صاحب بولے “واہ آج بہت اچھی سبزی پکی ہے مجھے بہت پسند ہے “.صوبیدار میجر صاحب کہنے لگے“سر مجھے بھی بہت پسند ہے‏جس دن یہ سبزی پکے میں صرف کریلے ہی کھاتا ہوں ساتھ روٹی نہیں کھاتا”.کرنل صاحب گھر گۓ تو وہاں بھی کریلے پکے تھےالغرض کرنل صاحب کو دو دن لگاتار کریلے کھانے پڑے تو چڑ گئے۔اگلے وزٹ پر جب کرنل صاحب میس گۓ تو پوچھا کیا پکایا ہے تو صوبید
ار میجر صاحب جوش سے بولے سر کریلے پکے ہیں۔‏کرنل صاحب کو غصہ آگیا کہنے لگے یہ واہیات سبزی آج پھر پکائی ہوئی ہے ،صوبیدار میجر صاحب بولے “سر الله سمجھاۓ ان میس والوں کو مجھے زرا بھی اچھی نہیں لگتی”.کرنل صاحب حیران ہوکر بولے”صاحب اس دن تو آپ کہہ رہے تھے مجھے بہت اچھے لگتے ہیں”‏تو صوبیدار میجر صاحب نے کس کر سلیوٹ کیا اور بولے”سر ہم نے نوکری آپ کے ساتھ کرنی ہے کریلوں کے ساتھ نہیں”۔