کرینہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش سیف علی خان کی سابقہ بیوی کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ، تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 24, 2016 | 10:43 صبح
ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ)حال ہی میں بولی وڈ کی معروف جوڑی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام “تیمور علی خان پٹودی”رکھا گیاہے۔تیمور کے دنیا میں آتے ہی دونوں کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔بیٹے کو پاکر سیف کرینہ بہت خوش ہیں ،لیکن اس خبر پر سیف کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کا بہت ہی عجیب ردعمل سامنے آیا۔
ذرائع کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران امریتا سے سیف کے دوبارہ والد بننے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر امریتا سخت غصے میں آگئیں اور بناءکچھ کہے اٹھ کر چلی گئیں۔واضح رہے کہ امریتا سنگھ اور سیف کے دو بچے سارہ اور ابراہیم علی خان ہیں ،سیف اپنے بچوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔ہوسکتا ہے امریتا تیمور کے دنیا میں آنے سے اپنے بچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہوگئی ہوں ،اسی لیے اٹھ کر چلی گئیں۔