سیف اور کرینہ اپنے بیٹے کے ہمراہ ۔۔۔۔۔۔۔۔نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 23, 2016 | 20:33 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک):بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور آج اسپتال سے ڈسچارج ہو گئیں، سیف اپنے بیٹے تیمور اور کرینہ کو لے کر گھر پہنچ گئے ہیں۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپورخان گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے گھر واپس آگئی ہیں،لیکن واپسی سے قبل سیف اور کرینہ اپنے چاہنے والوں کو نہیں بھولے، اسپتال کے باہر موجود لوگوں کو چھوٹے نواب تیمور کی جھلک دکھادی ۔

x" />

اسپتال سے جاتے وقت کرینہ اور سیف نے اپنے مداح کو شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ 20 دسمبر 2016 کو کرینہ نے ممبئی کے اسپتال میں ایک بیٹے کو جنم دیا ،جس کانام تیمور علی خان پٹودی رکھا گیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کی اپنے بیٹے کے ساتھ منظر عام پر آنے والی پہلی تصویر کو بھی انڈین میڈیا پر جعلی قرار دیا گیا تھا تاہم سیف ولی خان نے خود اپنے آفیشل انسٹا اکاونٹ پر وہی تصاویر پوسٹ کرکے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

دوسری جانب سیف اور کرینہ کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد کے ہزاروں پیغامات ٹویٹر اور فیس بک پر موصول ہوئے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ جوڑی کو اپنے بیٹے کانام تیمور رکھنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔