ڈنمارک میں لڑکی نے سب سے بڑا پزل حل کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 21:34 شام

ڈیمارک(مانیٹرنگ ڈیسک):ڈنمارک میں ایمانڈا فینچ نامی باصلاحیت لڑکی نے چالیس ہزار سے زائد ٹکڑوں سے بنا دنیا کا سب سے بڑا پزل حل کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔یہ پزل 22فٹ لمبا ہے اور اس میں 40ہزار 230ٹکڑے استعما ل کئے گئے ہیں۔21سالہ باصلاحیت لڑکی کو اس پزل کو مکمل کرنے میں460گھنٹے لگے ۔واضح رہے اس سے قبل ایمانڈا نے اپنا پہلا ہزار ٹکڑوں کا پزل7سال کی عمر میں مکمل کیا تھا،تاہم اسے امید ہے کہ وہ جلد ہی آنے والا اس سے بھی بڑا پزل مکمل کر لے گی۔