بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے: اور بالآخر میاں نواز شریف بھی بھارت کے خلاف میدان میں آگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 05, 2017 | 03:26 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں خونریزی بند کرے اور اقوم متحدہ کی زیر نگرانی شفاف اور منصفانہ استصواب رائے منعقد کرنیکی اجازت دے۔ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کو حق خود ارادیت دینے سے انکار کررہا ہے جس کا عالمی برادری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قرار دادوں کے ذریعے ان سے وعدہ کیا ہے۔ عالمی برادری بھارتی مقبوضہ کشمیر میں

بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کرے اور جموں و کشمیر کے عوام سے ستر سال قبل کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ پاکستانی عوام ’یوم یکجہتی کشمیر‘ منانے میں اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ شریک ہیں اور بنیادی انسانی حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کیلئے کشمیری عوام کے جائز جدوجہد میں اپنی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میں بہادر کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلیوٹ کرتا ہوں اور  ہم جموں و کشمیر سے متعلق پاکستان کے اصولی موقف کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں