مسئلہ کشمیر حل ہونے کا وقت آگیا ؟ دنیا کے طاقتور ترین ملک کے حکمران بھی کشمیریوں کے حق میں بول اٹھے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 04:10 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کہاہے کہ جموں وکشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کافیصلہ خود کرنے کیلئے انکا حق خودارادیت دیاجاناچاہیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اراکین پارلیمنٹ ڈیوڈ نٹل اور فلپ ڈیوائس نے لندن میں دارلعوام میں کشمیر کے بارے میں ایک مزاکرے کے دوران کہاکہ کشمیری عوام کو برطانوی عوام کو برٹش ایگزٹ ووٹ کی طرز پر حق خودارادیت دیاجانا چاہیے ۔ ڈیوڈ نٹل جو کشمیر کے بارے میں کل جماعتی پارلیمانی گروپ کے چیئرمین ہیں کہاکہ حکومت کو بھارت یا پاکستان کے ساتھ تعلقات

متاثر کئے بغیر محتاط راہ اختیار کرنی چاہیے۔

فلپ ڈیوائس نے کہاکہ یہ بھارتی حکومت یا پاکستانی حکومت کی حمایت کا نہیں بلکہ کشمیری عوام کی حمایت کامعاملہ ہے جیسا کہ آپ اور میں طویل عرصے اس بارے میں ریفرنڈم کرانے کی مہم چلا رہے ہیں کہ برطانیہ کو یورپی یونین کا حصہ ہونا چاہیے یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو بھی اسی طرح اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جاناچاہیے ،جس سے ڈیوڈ نٹل نے بھی اتفاق کیا۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل تلاش کیاجانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے ذریعے اپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کا حق دیاجاناچاہیے جیسا کہ برطانوی عوام نے گزشتہ سال 23جون کو اپنا یہ حق استعمال کرتے ہوئے یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ۔ ڈیوڈ نٹل نے کہاکہ کشمیری عوام میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ برطانیہ پر مسئلہ کشمیر کے حل کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ اس کے ذریعے برصغیر کی تقسیم ہوئی تھی