کترینہ  محبت میں ناکامی کے بعد مدد لینے کس کے پاس پہنچ گئیں۔جان کر آپ بھی حیران ہوں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 20:46 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے فلموں میں پے در پے ناکامی اور رنبیر کپور سے محبت کے سلسلے ٹوٹنے کے بعد روحانی پیشوا سے مدد لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اپنے فلمی کیریئر میں زوال اور رنبیر کپور سے محبت میں ناکامی پر روحانی پیشوا کے پاس جا پہنچی ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ روحانی پیشوا کے بارے میں انہیں بتانے والا کوئی اور نہیں بلکہ بالی وڈ اسٹار شاہد کپور ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا کپور اس مرتبہ جب روحانی پیشوا سے مل

نے گئے تو ان کے ساتھ کترینہ بھی موجود تھیں لیکن دونوں ہی اس بات کو میڈیا سے چھپانے کی کوشش کرتے رہے اور جیسے ہی انہیں میڈیا کی موجودگی کا علم ہوا تو دونوں پیچھے کے دروازے سے واپس روانہ ہوگئے۔کیوں کے وہ اس طرح میڈیا کے سامنے آنا نہیں چاہتے تھے۔بھارتی میڈیا میں چلنے والی خبروں کے مطابق شاہد کپور اور کترینہ دونوں ہی فلمی دنیا میں ناکامی سے کافی پریشان ہیں اور اسی لیے انہوں نے روحانی پیشوا سے مدد حاصل کی ہے۔اور اس سے ملنے چل پڑے۔اور وہاں یہ بات میڈیا کو پتہ چل گئی۔