کیا آپ کے گھر یا گاڑی کی چابی گم ہو گئی ہے؟ تو پریشان نہ ہوں اور یہ طریقہ آزمائیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 07:42 صبح

برمنگھم (ویب  ڈیسک) اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ  کی گھر کمرے گاڑی یا بایک کی چابی گم ہو جاتی ہے ۔ یہ تجربہ بہت اذیت ناک اور پریشانی پیدا کرنے والا ہوتا ہے خاص طور پر جب قریب کوئی لاک ماسٹر بھی نہ ہو تو کیوں نہ آپ گھر پر ہی اضافی چابی تیار کرلیں؟

دراصل  کود چابی فوری طور پر تیار کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے ۔

ڈپلیکیٹ چابی تیار کرنے کے لئے اصلی چابی کو لائٹر کے شعلے کے اوپر اس طرح رکھیں کہ اس پر سیاہ راکھ کی تہہ جم جائے۔ اب ٹیپ کا ایک ٹکڑا اس چابی کے اوپر چمٹائیں۔ ٹیپ اتارنے پر آپ دیکھیں گے کہ چابی کا سیاہ عکس اس کے اوپر بن چکا ہو گا۔ اب اس ٹیپ کو دھات کی پتلی پرت(جیسا کہ کسی دھاتی ڈبے کا ڈھکن وغیرہ )پر چپکائیں اور تیز دھار قینچی کے ساتھ چابی کے خاکے کو دھاتی پرت میں سے کاٹ کر علیحدہ کرلیں۔ آپ کی ڈسپوزیبل چابی تیار ہوچکی ہے۔ اسے احتیاط کے ساتھ تالے میں استعمال کریں تو تالہ باآسانی کھل جائے گا۔ اگر مناسب احتیاط سے کام لیں تو اسی چابی کو متعدد بار استعمال کیا جا سکتا ہے ۔