خواجہ آصف کا عمران سے بھی بڑا یو ٹرن
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 11, 2017 | 13:37 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ)وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔سینیٹ میں اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میڈیا سے ہی یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کی کمان سنبھال لی ہے.اب تک ہمارے علم میں ایسی کوئی بات نہیں آئی اور نہ ہی سابق آرمی چیف کی جانب سے این او سی کے حصول کے لیے کوئی درخواست دی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنانے کی تصدیق بھی کی تھی۔