کھاد کو نک سمجھ کر استعمال کرنوالے خاندان کے 14 افراد پر موت کے سائے لہرانے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 29, 2016 | 05:12 صبح

تربت (مانیٹرنگ)تربت میں فصلوں میں ڈالی جانیوالی کھاد کھانے سے ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ جبکہ دس افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تاریکی میں پورے خاندان نے نمک کی جگہ کھاد کھالی جس کے بعد ان کی حالت غیر ہونے لگی ۔ حالت غیر ہونے پر متاثرین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان میں سے دو بچے جانبر نہ ہوسکے اور جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ باقی دس افراد کی حالت ابھی تک غیر بیان کی جارہی ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق  متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے تاہم ان کی حالت

خطرے سے باہر ہے۔