خالد بقا کے بارے میں مزید سنسنی خیز انکشافاتjجس کیلے جبری طور پر جہاز اتارا گیا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 08, 2017 | 18:17 شام


لندن (مانیٹرنگ) لندن میں پی آئی اے کی فلائٹ757 سے گرفتار خالد بقا کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن میں پی آئی اے کی فلائٹ 757 سے خالد بقا نامی پاکستانی شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ خالد بقا کے حوالے سے اب مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ خالد بقا  میں 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ خالد بقا کو جولائی 2012 میں ساتھیوں سمیت دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ خالد پر انتہا پسندانہ مواد والی 300 سے زائد سی ڈیاں رکھنے کا الزام تھا۔ ان سی ڈیوں میں بم بنانے کے طریقے، لندن دھماکوں کے ایک مجرم کی وصیت اور اقبالی بیان، انورالاولاقی کے خطبات اور سر قلم کیے جانے کے مناظر تھے۔