مشرف کے وزیر قانون نے پاناما کیس میں عدالت کوتحمل کا مشورہ دیدیا،لیگی حلقے نہال ہوگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 23, 2017 | 06:52 صبح

لاہور(مانیٹرنگ)سابق وزیر قانون خالد رانجھا کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے مقدمے میں عدالت عظمیٰ کوئی درمیانی راستہ نکال سکتی ہے، کیونکہ اب تک الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔نجی نیوزچینل کے پروگرام ‘نیوز آئی’ میں گفتگو کرتے ہوئے خالد رانجھا کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ عدالت کسی اور ادارے کو حکم دے کہ وہ اس پورے معاملے کی تحقیقات کرے۔

انھوں نے کہا کہ ابھی معاملہ عدالت میں ہے، لہذا دیکھنا ہوگا کہ عدالت کس آپشن کا استعمال کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ماضی میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دور میں ایسے فیصلے بھی آئے جب حکومت کو گھر جانا پڑا، لیکن اس مرتبہ تحمل کا مظاہرہ کیا جاسکتا ہے۔ خالدرانجھا کے اس بیان پر