خان سوگیا داستاں سنتے سنتے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 06, 2016 | 13:01 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جھوٹوں کی داستان سننے کیلئے جا تاہوں ۔ سپریم کورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ کیس کی سماعت کے موقع پر دیکھتے ہیں کہ جھوٹوں کی جانب سے کون سی نئی کہانی سنائی جاتی ہے ۔ میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ کیس میں کوئی نیا کمیشن قائم کیا جائے ، میری دعا ہے کہ اس کیس کا جلد از جلد فیصلہ سنایا جائے تاکہ ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے