امریکی ڈرون حملہ : عمران خان بھی خاموش نہ رہے ، آنکھیں کھول دینے والا بیان دے دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 03, 2017 | 11:28 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےسربراہ عمران خان نے گذشتہ روز کرم ایجنسی میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق اور ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکی ڈرون حملہ نہ صرف انسانی حقوق اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس کے نتائج بھی توقع کے برعکس ملیں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا

کی کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔