گھروں کی گنتی آج مکمل ہوگیکل سے مردم شماری شروع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 17, 2017 | 05:05 صبح

 

لاہور(مانیٹرنگ)ملک بھر میں مردم شماری کا عمل جاری ہے ، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور فیصل آباد سمیت 63 اضلاع گھروں کی گنتی آج مکمل کرلی جائے گی ۔ کل سے مردم شماری کی جائے گی۔19 سال بعد ہونے والی مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آج تیسرا روز ہے۔ سندھ میں کراچی کے 6 اضلاع اور حید رآباد، گھوٹکی اور تعلقہ سیہون شریف میں گھروں کی گنتی کی جارہی ہے۔نجاب میں لاہور، جھنگ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، راجن پور سمیت 16اضلاع میں خانہ شماری ہورہی ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ پانچ اضلاع خانہ شماری کے پہلے مرحلے میں شامل ہیں ۔ پشاور کےعلاوہ خیبر پختونخوا اورفاٹا کے14اور بلوچستان کے 15اضلاع میں خانہ شماری آج مکمل کرلی جائے گی جبکہ ہفتے سے لے کر 27 مارچ تک ان مقامات پر مردم شماری ہوگی۔