غلاف کعبہ میں استعمال ہونے والے خاص دھاگے :خانہ کعبہ کو دہشت گردوں اور شر پسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے شاندار قدم اٹھا لیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 08:09 صبح

جدہ ( ویب ڈیسک) کعبہ معظمہ کا غلاف ( غلاف کعبہ ) تیار کرنے والی فیکٹری کے ڈائرکٹر محمد باجودہ نے اطمینان دلایا ہے کہ غلاف کعبہ فائر پروف ہے۔ روزانہ اصلاح و مرمت کی جاتی ہے وہ مسجد الحرام میں رکن یمانی کے سامنے خود سوزی کی کوشش کے واقعہ کے تناظر میں غلاف کعبہ کے متاثر ہونے کے حوالے سے خدشات پر تبصرہ کر رہے تھے۔ باجودہ نے کہا کہ غلاف کعبہ میں جو دھاگے استعمال کئیے جاتے ہیں وہ فائر پروف ہوتے ہیں۔ خاص انداز سے انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ معتمرین غلاف کعبہ سے ل

ٹک جاتے ہیں اس سے پیدا ہونے والی خرابی کو فورا" دور کر دیا جاتا ہے۔ مرمت کے لئیے اہل اور تربیت یافتہ عملہ ڈیوٹی پر ہوتا ہے۔ کوشش ہوتی ہے کہ غلاف کعبہ ہر طرح کے گرد و غبار سے صاف ہے اور اسکی چمک دمک برقرار ہے۔