آج نماز جمعہ کے وقت سعودی عرب میں کیا حیران کن معجزہ ہوا؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 21, 2016 | 14:54 شام

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) سورج کے گرد زمین کی گردش کے دوران کبھی کبھار سورج عین خانہ کعبہ کے برابر اوپر آ جاتا ہے اگرچہ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے۔ رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب آفتاب دوسری بار خانہ کعبہ کے عین اوپر جلوہ فگن ہوا ہے۔ سعودی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر نماز جمعہ کی اذان کے وقت آیا سورج سال میں دو بار خانہ کعبہ کے برابر آتا ہے۔ ایک بار موسم گرما اور دوسری بار موسم سرما میں برج جدی اور برج سرطان کے دوران آفتا کی کرنیں عین خانہ کعبہ کے اوپر سے چمکتی ہیں۔ چونکہ خانہ

کعبہ خط استوا اور برج سرطان کے مدار پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس لیے سورج اور زمین کی گردش سے بیت اللہ براہ راست مستفید ہوتا ہے۔