خٹک نے چودھری نثار پر بم چلانے کی کھلی دھمکی دیدی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 19:40 شام

لاہور(مانیٹرنگ): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایک بار پھر وفاقی وزیر داخلہ کو للکار دیا، کہتے ہیں چوہدری نثار خبردار رہیں، میرے پاس ایک بم ہے، ایسا بم پھاڑوں گا کہ یاد رکھیں گے، ملک میں ظالم اور ڈکٹیٹر کی حکومت ہے، پنجاب میں ادارے مغل بادشاہوں کے غلام بن گئے ہیں۔

لاہور میں پی ٹٰی آئی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دھرنا ملتوی کرنے پر تکلیف ہوئی، ہم انجوائے کررہے تھے، پٹاخوں سے گھبراتے نہیں، چوہدری نثار خبردار رہیں،

میرے پاس ایک بم ہے، بم پھاڑوں گا تو وہ یاد رکھیں گے، پاکستان میں ظالم اور ڈکٹیٹر کی حکومت ہے، ہمیں روکا نہ جاتا تو پتا چل جاتا ڈکٹیٹروں کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں آواز بلند کرنا سب کا حق ہوتا ہے، نظام تبدیلی کرنے کیلئے تعلیمی نظام بدلنا ہوگا، ہم نے آج کیلئے نہیں آنیوالے کل کیلئے کام کرنا ہے، ہمیں اس ملک کے بارے میں سوچنا ہوگا، کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں۔

پرویز خٹک کہتے ہیں شہباز شریف! پنجاب پولیس کا استعمال کرنا چھوڑ دو، ادارے بااختیار نہیں ہوں گے تو عوام کی خدمت کے قابل نہیں رہیں گے، آج ادارے مغل بادشاہوں کے غلام بن گئے ہیں، محنت کش مغل باشاہوں کو نیچے گرا کر دکھائیں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی بولے کہ تبدیلی پر سوال کرتا ہوں، کہا جاتا ہے میگا پراجیکٹ بناؤ، جو کام پنجاب حکومت 1 سال میں کرتی ہے، ہم 5 ماہ میں کرتے ہیں، ہم نے اپنے صوبے کو ٹریک پر ڈال دیا ہے