خواجہ جانے نہ پائے،پی ٹی آئی نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 24, 2016 | 19:42 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی رہائش گاہ پرسینیٹر بابراعوان اور این اے 110 سے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار عثمان ڈار سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا ہے۔ کپتا ن نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو نااہل کروانے کیلئے سینیٹر بابر اعوان سے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیاد ت کے ہاتھ خواجہ آصف کی نااہلی کے حوالے سے پختہ ثبوت لگے ہیں جن کی بنا پر انہوں نے اس معاملے کو اٹھانے پر باہمی اتفاق جبکہ ای

ن اے 110کیس کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔