ایک خواجہ سرا نے پانچ سورمے کھڈے لاءن لگوا دیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 14, 2016 | 11:17 صبح

سیالکوٹ(مانیٹرنگ)

سیالکوٹ کے تھانہ صدر کی حدود کے علاقہ اکبر آباد میں خواجہ سراؤں کے گھر پر ججے بٹ نامی ملزم اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کیا  اور سیمی نامی خواجہ سرا کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران ملزمان ویڈیو بھی بنواتے رہے. میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو انتظامیہ بھی حرکت میں آئی ، ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دیں  جنہوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے تشدد کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا,گرفتار افراد میں خو

اجہ سرا کے گرو پھول ، اعجاز عرف ججا بٹ ، انور بٹ اور ظہیر کو گرفتار کر لیا. ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزمان کی جانب سے بتہ نہ دینے پر خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا.