ان علاقوں میں اب 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوا کرے گی، پانی و بجلی والی سرکارنے حکم جاری کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 04, 2017 | 19:08 شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے طویل لوڈشیدنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ    بجلی چوری والے علاقوں میں  لوڈشیڈنگ دس سے بارہ گھنٹےجاری  وساری رہے گی،گرمی کے موسم آتے ہی بجلی کی طلب بڑھ گئی ہے تاہم کوشش کریں گے اپریل کے آخر تک لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی جاسکے۔

اسلام آباد میں

وزارت پانی و بجلی حکام کے ہمراہ پریشن کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں   لوڈشیڈنگ اسی طرح دس سے بارہ گھنٹے برقرار رہے گی البتہ شہروں میں لوڈشیڈنگ 3 سے 4 اور دیہات میں 5 گھنٹے تک ہوگی۔خواجہ آصف نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری ہورہی ہے وہاں سے ٹرانسفارمرز بھی اتارے جائیں گے، 31 مارچ تک سرکلر ڈیٹ 385 ارب روپے تک پہنچ گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کے مسکن تمام صوبوں میں ہیں، شہروں میں 3 سے4 جبکہ دیہات میں 5گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔