سعودی عرب میں پولیس کے ہاتھوں دو پاکستانی خواجہ سراؤں کا قتل: معاملہ کا ڈراپ سین ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 08, 2017 | 18:33 شام

ریا ض(ویب ڈیسک)سعودی حکام نے ریاض میں 2پاکستانی خواجہ سراؤں پر تشدد یا انکی ہلاکت کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 61برس کے ایک شخص کا انتقال دل کادورہ پڑنے سے ہوا۔جس کی میت بھجوانے کے اقدامات کررہے ہیں۔ لیکن پورے ملک میں اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں ہوا جس میں خواجہ سراؤں کو  گرفتار ان پر تشدد یا انہیں ہلاک کیا گیا ہو ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل میڈیا میں اطلاعات آئی تھیں کہ سعودی پولیس نے ریاض میں  دو پاکستانی خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے انہیں بوریوں میں بند کیا اور پھر ان کو بد ترین تشدد کرکے مار ڈالا ۔ سعودی وزارت داخلہ اور پولیس نے ان الزامات  کی مکمل طور پر تردید کی ہے۔