وینا ملک کی زبان پھسلی،سچ سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 16, 2017 | 12:37 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ مجھے خلع لینے کا مشورہ مولانا طارق جمیل نے دیا تھا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میرے اور اسد بشیر کے مابین تعلقات گزشتہ تین سال سے خراب ہیں اور ہمارے جو بھی معاملات چلتے رہے ہیں ان سے لمحہ بہ لمحہ مولانا طارق جمیل واقف رہے۔ میں نے جب دیکھا کہ معاملات خراب ہو رہے ہیں تو میں نے مولانا طارق جمیل کو فون کیا اور انہیں بتایا کہ اس اس طرح بات ہے جس پر مولانا نے کہا کہ آپ میری بیٹی ہیں اور ایک کوشش ا

ورکرکے دیکھیں۔ میں نے پھر کوشش کی کہ کسی طرح شادی برقرار رکھی جائے لیکن 6 ماہ بعد میں نے مولانا طارق جمیل کو پھر پیغام اب حالات اور زیادہ خراب ہو گئے ہیں اور میں اب یہ فیصلہ کر رہی ہوں کہ میں اسد سے خلع لے لوں۔ اس پر مجھے مولانا طارق جمیل نے پیغام بھجوایا کہ اگر آپ نے تمام تر کوششیں کر لی ہیں اور وہ کارگر ثابت نہیں ہوئیں تو آپ شریعت کی رو سے خلع لے لیں۔ وینا ملک نے کہا کہ اس کے بعد میں نے خلع کیلئے کیس دائر کیا اور خلع لے لیا۔