قطری خط کے بعد دادا جان کی سونے کی دیگ بھی نکل سکتی ہے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 02, 2016 | 09:28 صبح
لاہور (مانیٹرنگ) اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی اور پارلیمنٹ سے رجوع کیا لیکن عمران خان کی سیاسی غلطیوں سےنواز شریف کو بڑی مدد ملی۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی اور پارلیمنٹ سےرجوع کیا
سےنوازشریف کو بڑی مدد ملی جب کہ اقتدار میں آئے تو 90 روزمیں کرپشن ختم کر دیں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھٹوکے زمانے میں پاکستان پوری اسلامی دنیا کی قیادت کرتا تھا لیکن افسوس آج پاکستان کا وزیراعظم ایک شہزادے کے خط کا محتاج ہے، قطری کے خط کی طرح دادا جان کی سونے کی دیگ بھی نکل سکتی ہے، قطری شہزادے کے خط کے بعد اخلاقی فیصلہ آچکا، عوام کے سامنے نتیجہ آچکا ہےتاہم عدالت کیا فیصلہ دیتی ہے وہ الگ بات ہے۔ ہم حکومت میں ہوتے اوریہ حالات ہوتے تو عوام کےسامنےخود کو پیش کردیتے۔