سکھر :عدالت میں غیر حاضری پر خورشید شاہ کو جرمانہ کردیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 08, 2016 | 16:11 شام

سکھر (ویب ڈیسک) سکھر میں ایک عدالت نے پیش نہ ہونے پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کو ایک ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے ۔ عدالت نے خورشید شاہ کو 18 اکتوبر کو ہرحال میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ مسلسل غیر حاضر رہنے پر عدالت نے خورشید شاہ پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ سینئر وکیل شہزادو ڈریہو نے خورشید شاہ کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق 1996ءمیں خورشید شاہ نے اسکے خلاف 13 ڈی کا جھوٹا کیس بنوایا۔ 1999ءمیں عدالت نے مقدمہ خارج کر کے مجھے بری کر دیا تھا۔ خور
شید شاہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا، لیکن اتنے سال گزر گئے مجھے اب تک انصاف نہیں ملا۔