میاں صاحب خدا کا خوف کرو ، تمہیں بھی قبر میں جانا ہے وہاں دولت کام نہ آئے گی، شریف برادران کے سب سے بڑے اتحادی کا صبر بھی جواب دے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 15, 2016 | 06:28 صبح

 لاہور (ویب ڈیسک)  گزشتہ روز قومی اسمبلی  کے اجلاس میں  سیدخورشیدشاہ نے بڑے جذباتی انداز میں میاں نواز شریف کو کام کی بات کہہ ڈالی ۔

 خورشید شاہ نے کہا کہ   میاں صاحب دولت سلطنت چلی جائے گی صرف نیک نامی باقی رہتی ہے،دنیامیں بڑے بڑے شہنشاہ مٹی کاڈھیربن گئے ہیں دولت وہاں کام نہیں آئے گی ،کہاجارہاہے کہ چیف جسٹس بھی اپناآرہاہے یہ سن کردل بوجھل ہوگیاہے ،لوگوں کی یہ سوچ بن رہی ہے ،چیف جسٹس قابل عزت ہیں آزادہیں ان پران

گلی نہیں اٹھارہے لیکن معاشرے میں بات نہیں ہورہی ہے ،ایساسوچیں ملک کیلئے خطرناک ہیں لیکن اداروں کوآزادخودمختارہوناچاہئے،ہمیں ایسی سوچ کی مذمت کرنی چاہئے ،ایسی سوچ جب پیداہوتی ہے جب حکمرانوں کے قول وفعل میں تضادہوتاہے ،ملک کے چیف جسٹس کومتنازعہ نہ بنائیں ،ہم امیدکرتے ہیں کہ اگلاچیف جسٹس آزادہوگا،قومیں توپوں اورایٹم بم سے تباہ نہیں ہوتیں لیکن جب جھوٹ آتاہے توقوم تباہ ہوجاتی ہے ،جھوٹ ایک لعنت ہے اورجھوٹ مقدس ایوان میں ہرگزقبول نہیں ہوسکتاہے کہ حکومت کے پاس مؤثردلائل ہیں لیکن جھوٹ جھوٹ ہوتاہے جوتباہ کردیتاہے ،پارلیمنٹ کے اندراندرسے حملہ ہواہے اب بھی دفاع کروں گا