ہمارا کچرا تمہیں نظر آرہا ہے اپنے ہسپتالوں کی حالت کیوں نہیں نظر آتی؟ خورشید شاہ نے خادم اعلیٰ کو دھو ڈالا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 06, 2017 | 14:42 شام
سکھر(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا وائٹ پیپر جاری کرنا سورج کو چراغ دکھانا ہے،ایم کیو ایم کے کچھ لوگ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،یہ لوگ تو بھتے کیلئے فیکٹری کو آگ لگا دیتے ہیں،پنجاب کے ہسپتال ٹوٹے ہوئے ہیں،سب کو کراچی کا کچرا نظر آرہا ہے،آئی جی سندھ اچھے افسر ہیں لیکن انہیں ہٹانا حکومت کا اختیار ہے۔
جمعرات کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی عائد کرے،پلاسٹک کی تھیلیاں ماحول کو تباہ اور کچرے میں اضافے کا سبب ہیں،حکومت سندھ پلاسٹک کی تھیلی پر پابندی کیلئے قانون بنائے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا وائٹ پیپر جاری کرنا سورج کو چراغ دکھانا ہے،ایم کیو ایم کے کچھ لوگ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،کچھ بھاگ گئے کچھ ارب پتی بن گئے،میں سیاستدان ہوں منہ نہ کھلوائیں یہ لوگ توبھتے کیلئے فیکٹری کو آگ لگا دیتے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتال ٹوٹے ہوئے ہیں،سب کو کراچی کا کچرا نظر آرہا ہے،آئی جی سندھ اچھے افسر ہیں لیکن انہیں ہٹانا حکومت کا اختیار ہے