وہی ہوا جس کا ڈر تھا : نئے چیف جسٹس کے متعلق حیران کن انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 15, 2016 | 04:34 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نے پانامہ کیس پرایوان میں کی گئی تقریرکوسیاسی بیان قراردیکرمقدس ایوان کی توہین کی ہے ،حکومت نے اگلے چیف جسٹس کواپناچیف جسٹس کہہ کراسے متنازعہ بنادیاہے ۔

وزیراعظم نوازشریف کرپشن چھپانے کیلئے قطری خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،نوازشریف نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل بارے ایوان میں جھوٹ بول کرعوام کی توہین کی ہے ،اگلے چیف جسٹس کوآزادانہ فیصلے کرناہوں گے ،پارلیمنٹ کے تحفظ کی قسم کھ

ائی ہے کسی کوایوان کے اندرسے پارلیمنٹ پرحملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،جھوٹ کی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

 بدھ کے روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاکہ بیس کروڑعوام کی نظرمیں نہ مقدس ایوان ہے ،سیاستدانوں کے لئے یہ سیاسی کعبہ ہے ،جہاں عوام کی امنگوں کی تکمیل کیلئے ہم وکالت کرتے ہیں ،ایوان میں بولے گئے ہرلفظ کی اہمیت ہوتی ہے ،ایوان کی کوٹھ سے ادارے جنم لیتے ہیں ،بوجھل دل کے ساتھ کہتاہوں کہ مصیبتیں جھیل کراس ایوان کومضبوط کیاگیاتھا،ایوان پرجب کوئی حملہ ہواتواس کے سامنے سیسہ دیواربن کرکھڑاہونامیرافرض ہے ،اس ایوان پر2011ء میں حملہ یاپارلیمنٹ کے اندرسے حملہ ہواتوہم سیسہ پلائی دیواربن کراپوزیشن نے کرداراداکیاتھا،اس وقت بھی مجھے برابھلاکہاگیا،طعنے دیئے گئے ،اپوزیشن کوفرینڈلی کاطعنہ بھی ملا،مگرہم نے کبھی بھی اس طرف توجہ نہیں دی ،مجھ پرذاتی حملے بھی کئے گئے لیکن صبرسے کام لیا۔

سیدخورشیدشاہ نے کہاکہ دولت سلطنت چلتی جائے گی صرف نیک نامی باقی رہتی ہے،دنیامیں بڑے بڑے شہنشاہ مٹی کاڈھیربن گئے ہیں دولت وہاں کام نہیں آئے گی ،کہاجارہاہے کہ چیف جسٹس بھی اپناآرہاہے یہ سن کردل بوجھل ہوگیاہے ،لوگوں کی یہ سوچ بن رہی ہے ،چیف جسٹس قابل عزت ہیں آزادہیں ان پرانگلی نہیں اٹھارہے لیکن معاشرے میں بات نہیں ہورہی ہے ،ایساسوچیں ملک کیلئے خطرناک ہیں لیکن اداروں کوآزادخودمختارہوناچاہئے،ہمیں ایسی سوچ کی مذمت کرنی چاہئے ،ایسی سوچ جب پیداہوتی ہے جب حکمرانوں کے قول وفعل میں تضادہوتاہے ،ملک کے چیف جسٹس کومتنازعہ نہ بنائیں ،ہم امیدکرتے ہیں کہ اگلاچیف جسٹس آزادہوگا،قومیں توپوں اورایٹم بم سے تباہ نہیں ہوتیں لیکن جب جھوٹ آتاہے توقوم تباہ ہوجاتی ہے ،جھوٹ ایک لعنت ہے اورجھوٹ مقدس ایوان میں ہرگزقبول نہیں ہوسکتاہے کہ حکومت کے پاس مؤثردلائل ہیں لیکن جھوٹ جھوٹ ہوتاہے جوتباہ کردیتاہے ،پارلیمنٹ کے اندراندرسے حملہ ہواہے اب بھی دفاع کروں گا