خواجہ سراء نے ایسا کام کر دیا جس کو کرنے کے لیے معروف ماڈلز ترستی ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 19:14 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں خواجہ سراﺅں کی زندگی دکھوں سے عبارت ہے۔ معاشرہ انہیں تضحیک، تذلیل اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیتا، لیکن میوزک بینڈ ’سوچ‘ نے ایک خواجہ سراءکو اپنی میوزک ویڈیو میں ماڈلنگ کا موقع دے کر نئی مثال قائم کردی ہے۔اور اس سے یہ بار واضح ہوتی ہے کہ آج بھی کہی نہ کہی خواجہ سراﺅں کی عزت کی جاتی ہے۔ ویب سائٹ مینگوباز کی رپورٹ کے مطابق مقبول بینڈ ’سوچ‘ اس سے پہلے بھی کئی شاندار میوزک ویڈیوز پیش کرچکا ہے لیکن اس کی تازہ ترین پیشکش ’ڈھولا&lsq

uo; اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں اک خواجہ سراءنے ماڈلنگ کی ہے۔ اس ماڈل کا نام ریما علی ہے اور وہ پاکستان میں کسی بھی میوزک ویڈیو کیلئے ماڈلنگ کرنے والی پہلی خواجہ سراءہیں۔میوزک ویڈیو”ڈھول“ خواجہ سراﺅں کی محرومیوں اور مجبوریوں کی جانب توجہ دلانے کی ایک اچھی کوشش قرار دی جارہی ہے۔ اس کا مرکزی خیال خواجہ سراﺅں کی معاشرتی تنہائی ہے جو انہیں اس محبت اور تحفظ سے محروم کردیتی ہے جو ہر انسان کا بنیادی حق اور ضرورت ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح معاشرہ اس طبقے کیلئے عزت سے جینے کی تمام راہیں محدود کرکے انہیں عزت بیچنے پر مجبور کردیتا ہے۔انہیں معاشرے کا حصہ نہیں سمجھا جاتا۔اور انہیں بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے لیکن یہ کوئی نہیں سمجھتا کہ یہ بھی دل رکھتے ہیں۔ان کے سینے میں بھی دل ہوتا ہے یہ لوگوں کے لیے بہروپیا کا رول ادا کرتے ہیں کبھی لال گلابوں کی مانند دمکتے نظر آتے ہیں تو کبھی ست رنگی تتلیاں بن کر رقص کرتے ہیں، لیکن اس شوخی و رنگینی کے پیچھے ایک گہرا دکھ چھپا ہوتا ہے،یہ کبھی ظاہر نہیں ہونے دیتے تنہائی کا دکھ، محبت سے محرومی کا دکھ۔ بس یہی دکھ ان کی زندگی کا واحد سرمایہ بن کر رہ جاتاہے۔ اور وہ اسی دکھ کے سہارے ساری زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے پہیں۔