پروفیسرکے بعد ایک اور بڑی شخصیت لا پتہ، جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 08:03 صبح

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان میں چند روز سے افراد کے لاپتہ ہونے کے واقعات بڑھ گئے، گزشتہ دنوں اسلام آباد سے ایک پروفیسر بھی لاپتہ ہوئے جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

پاکستان میں کام کرنیوالی ایک سماجی تنظیم کے سربراہ ثمر عباس لاپتہ ہونے والے پانچویں شخص ہیں انکے لاپتہ ہونے سے متعلق انکے ساتھ تنظیم سول پراگر یسی آف پاکستان میں کام کرنے والے دوست طالب رضانے بتایا جو کراچی کی تنظیم سے منسلک تھے ثمر عباس کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا بھائی ہفتے کے روز سے لاپ

تہ ہے خاندان والے پہلے ان کے آنے کا انتظار کرتے رہے تاہم نہ آنے پر تشویش کا شکار ہوگئے ہیں، لاپتہ افراد کے حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں اور حساس اداروں سے بھی رابطے میں ہیں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھی شہریوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے۔